آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہو ئی جس میں، داخلی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس میں شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی تازہ پیش رفت اور کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی، آ رمی چیف نے مری اور بلوچستان میں قدرتی آفات میں پھنسے متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کو سراہا۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 246 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کے دوران ملکی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین پیش رفت اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مری کے برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال کے متاثرین کو مدد کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی، آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت اور جنگی تیاریاں جاری رکھنے پر زور دیا


