بلوچستان صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،قلعہ سیف اللہ میں لیویز کے آسامیاں دو ہفتوں میں بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ علاقے میں امن کے قیام کے ساتھ لیویز فورس کے افرادی قوت میں اضافے کے ساتھ جوانوں کو روزگار بھی مہیا ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر ورکن بلوچستان اسمبلی شاہینہ کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کو ضلع قلعہ سیف اللہ میں امن وامان کی صورتحال سمیت 2019ء میں قلعہ سیف اللہ کے لیویز فورس کے مشتہر آسامیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر میر ضیاء اللہ لانگو نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے بھر میں لیویز کی تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے مختلف اضلاع کے آسامیوں پر بھرتیاں کردی گئی ہے ضلع قلعہ سیف اللہ کے آسامیاں پر آئندہ دو ہفتوں میں بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیاجائے گا ان بھرتیوں سے نہ صرف لیویز فورس کی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھی موثر ثابت ہونگے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں