گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کی شکار کیلئےدالبندین پہنچ گئے

دالبندین:گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود شکار کھیلنے کے لئے دالبندین پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان اپنے خصوصی طیارہ میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچے جہاں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے انکا استقبال کیا اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی، کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ، ودیگر بھی موجود تھے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کو پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازہ وہ سخت سیکورٹی میں اپنی رہائشگاہ کی جانب روانہ ہوگئے گورنر تبوک کی آمد پر پولیس، لیویز، سیکورٹی فورسز نے ایئرپورٹ و دیگر ملحقہ راستوں پر سخت سیکورٹی اہلکار تعینات کرددئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں