حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مزاکرات کامیاب ,ایمرجنسی سروسز بحال

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وائی ڈی اے نے اسپتالو ں میں ایمرجنسی سروسز بحال اور ٹراما سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا جبکہ یہ بھی طے پایا کہ حکومتی کمیٹی کے کل کے اجلاس کی پیش رفت ہونے کے بعد او پی ڈی بھی پوری طرح بحال کر دی جاۓ گی حکومت کی جانب سے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کا اعلان کر دیا گیا حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء حاجی نورمحمد دمڑ میر نصیب اللہ مری اور حاجی میر محمد خان لہڑی جبکہ وائی ڈی اے کے صدر حفیظ مندوخیل اور دیگر عہدیدار مزاکرات میں شریک ہوۓ

اپنا تبصرہ بھیجیں