دکی، انتظامیہ کی کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 7افراد گرفتار

دکی:دکی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف مقدمات میں مطواب7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او دکی انور جلالزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دکی پولیس نے ایس پی خواجہ قیصر فاروق کی ہدایت پر مختلف مقامات پر چھاپے مارکر قتل اقدام قتل چوری اغوا ودیگر مقدمات میں مطلوب سات ملزمان کو گرفتار کریا ہے جن میں مقدمہ نمبر 57/21چوری کے کیس میں مطلوب ملزم محمد فاروق ولد فضل الرحمان قوم ناصر،مقدمہ نمبر 7/20 چوری کے کیس میں مطلوب ملزم کمال ولد روز محمد قوم ناصر،مقدمہ نمبر 45/21 اغوا کیس میں مطلوب ملزم شہباز حسین ولد دوست محمد،مقدمہ نمبر 50/7 قتل کیس میں مطلوب ملزم غلام محمد ولد فیض محمد قوم ناصر،مقدمہ نمبر 53/21 اقدام قتل کیس میں مطلوب ملزم محمد گل ولد لعل محمد ناصر،اسلحہ برآمدگی کیس میں جمعہ گل ولد علی محمد قوم ترین کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہے جبکہ نقصان رسانی کیس میں ملزم وزیر محمد قوم کمال خیل ناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں