بیروزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ ہے ہمارا وژن ہے،میر شفیق الرحمن

کوئٹہ:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ جھالاوان عوامی پینل کا وژن ترقی و خوشحالی ہے بیروزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ ہے یہ غریب مظلوم عوام کی ہمیشہ بدقسمتی رہی ہے کہ ہر دور میں سیاسی مداریوں نے جھوٹ فریب اور دھوکہ دہی کے زریعے انہیں سبز باغ دیکھاکر بے وقوف بنایا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان عوامی پینل کے ضلعی رہنماء میر سعد اللہ گنگو سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہاکہ کامیابی کے بعد اقتدار اور کرسی کے مزے لیکر عوام کو بھول جاتے ہیں قوم کے نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے کسمپرسی اور احساس کمتری کا شکار ہو کر محرومی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہو جاتے ہیں انشاء اللہ خضدار کے عوام کو جھالاوان عوامی پینل مایوس ہونے نہیں دیگی میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ اقتدار اور کرسی وقتی ہے طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے جھالاوان کے عوام کے ساتھ آئندہ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں