قومی سلامتی پالیسی استحکام اور مظبوط معیشت کی بنیاد ثابت ہوگی، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کا خیر مقدم کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سیاسی و عسکری قیادت کے ملکی دفاع کے عزم کی عکاس ہے قومی سلامتی پالیسی ملکی سلامتی اور مضبوط معیشت کی بنیاد ثابت ہو گیانہوں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سے ملک کا دفاع اور معاشی مستقبل مزید مضبوط و محفوظ ہو گا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی میں دفاع معیشت قومی تشخص سمیت ہر شعبہ کا احاطہ کیا گیا ہے اور ایک جوہری صلاحیت کی حامل ریاست کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنانے میں قومی سلامتی پالیسی اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک افواج کا کردار ہمیشہ سے قابل فخر رہا ہے قومی سلامتی پالیسی کی چھتری تلے اب ہم بحثیت ایک قوم اپنے ملک کو ہر شعبہ میں ترقی یافتہ بنائیں گیے وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر پاکستانی قوم جلد ایک عظیم قوم کے طور پر ابھرے کی وزیراعلیٰ نے قومی سلامتی پالیسی کے اجراء پر سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں