ڈپٹی کمشنر کوہلو کا او جی ڈی سی ایل اور الشفا ء آئی ٹرسٹ کی جانب سے تین روزہ آئی کیمپ کا افتتاح

کوہلو(انتخاب نیوز) کوہلو میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، الشفا آئی ٹرسٹ،ایف سی بلوچستان اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی،ونگ کمانڈر ایف سی کرنل مقتدااور ریجنل کوارڈنیٹر اکرام اللہ کاسی اور قبائلی رہنماء میر نثار احمد مری نے کیا ہے فری آئی میڈیکل کیمپ میں کوہلو اور گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے آنکھوں کا مفت علاج ومعالجہ کیا جائے گا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اور ریجنل کوارڈینٹر اکرام اللہ کاسی کا کہنا تھا کہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا مقصد ضلع کے لوگوں کو مفت سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنا ہے چونکہ ضلع میں کوئی بڑی آئی ہسپتال موجود نہیں ہے جس سے لوگوں کو یا تو مہنگے داموں نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے یا وہ اپنے علاج معالجے سے قاصر رہتے ہیں تاہم او جی ڈی سی ایل اور الشفا ہسپتال سکھر کی جانب سے اس کیمپ کے انعقاد سے یہا ں کے غریب اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ، خواتین اور بچوں کو جدید سہولیات مفت فراہم ہوسکے گے انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ میں جن افراد کی انٹری ہوگی انہیں بعدمیں بھی فری ادویات مہا کی جائیگی اس میں خواتین ڈاکٹر زاور خواتین مریضوں کیلئے الگ جگہ دی گئی ہے تاکہ ہمارے ماں بہنوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہاں آپریشن کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے کئی مریضوں کو الشفا ہسپتال سکھر اور رولپنڈی ریفر کردیا جائے گا صحافیوں کے ذریعے تمام مکتبہ فکرکے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو اس کیمپ میں ضرور لیکر آئیں جنہیں مفت ادویات،گلاسس،لینز،موتیا کا آپریشن سمیت دیگر بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹرز موجود ہیں آج یہ کیمپ ہم سب کیلئے اور خاص کر ضلع کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نادر لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جو دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے بڑے ہسپتالوں تک رسائی نہیں رکھتے ہیں کیمپ میں یوں تو ایک دن میں دو سو مریضوں کو چیک کرکے ادویات فراہم کئے جاتے ہیں مگر کوہلو میں دو سو سے زائد جتنے مریضوں کی علاج یومیہ ممکن ہوگی ہر ممکن کرنے کی کوشش کی جائیگی کیونکہ ضلع کی آبادی نواحی اور مختلف علاقوں پر مشتمل ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مفت علاج کو ٹارگٹ بنایا گیا ہے تاکہ کوئی مریض اس موقع سے رہ نہ جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں