موجودہ حکومت ریکوڈک منصوبہ کو اونے پونے داموں بیچنے کی کوشش میں ہیں، نیشنل پارٹی خضدار
خضدار(انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی خضدار کا سینئیر باڈی اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر میر سلمان خان زہری منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق میئر عبدالرحیم کرد تھے اجلاس میں یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز،تحصیل کونسل،ضلعی کونسل، مرکزی و صوبائی کونسلران سمیت سینئیر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور، متوقع بلدیاتی و جنرل الیکشن و دیگر امور پر سیر حاصل بحث کی گء تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی خضدار کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت قائمقام صدر میر سلمان خان زہری منعقد ہوا سینئر باڈی اجلاس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت سابقہ ضلعی فنانس سیکرٹری ماسٹر فدا بلوچ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج کے فرائض نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء محمد وارث شاہین نے سر انجام دی اجلاس سے نیشنل پارٹی خضدار کے قائم مقام صدر میر سلمان خان زہری، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ میئر میر عبدالرحیم کرد، ضلعی فنانس سیکرٹری ٹکری دھنی بخش غلامانی، ضلعی رابطہ سیکرسیکرٹری ناصر کمال بلوچ،مرکزی رہنماء و سابقہ ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل، نائب صدر تحصیل خضدار انور رخشانی، تحصیل جنرل سیکرٹری خلیل الرحمٰن زہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیف اللہ ساسولی، تحصیل فنانس سیکرٹری محمد علی رودینی، تحصیل پریس سیکرٹری علی اکبر زہری، تحصیل رابطہ سیکرٹری محمد مردوئی، عبید اللہ گنگو، عبدالکریم زہری، عابد شاہوانی، ایڈووکیٹ بابو محمد مراد مینگل، ڈاکٹر عبدالرشید غلامانی، مہراللہ قمبرانی، شکیل احمد رودینی، نذیر احمد ساسولی، ممتاز علی مردوئی، نذیر احمد گزگی، عبدالسلام مردوئی، عبدالرحمان رودینی، طیب گنگو، عبدالمالک گچکی، رئیس ڈنہ خان کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے مظلوم و محکوم قوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔اس وقت بلوچ قوم کو جو مسائل درپیش ہیں شاید وہ کسی قوم کو ہو مگر یہاں بلوچستان میں قومی وسائل ریکوڈک منصوبہ کو موجودہ حکومت مال غنیمت سمجھ کے اونے پونے میں بیچنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جنکی بھرپور مذمت کی جائیگی بند کمروں میں بیفنگز سے سازش کی بو آرہی ہے اس سے پہلے جس طرح بلوچ قوم کے معدنی وسائل کو بے دریغ استعمال کرکے پسماندہ و غریب ترین صوبہ کو لوٹا گیا۔اسکی مثال شاہد نہ ملے۔سیندک پروجیکٹ کو استعمال کرکے تمام فائدہ علاقہ نہ کہ بلوچستان کو پہنچی یہی حال گوادر پورٹ کی ہوئی بجائے گوادر کے عوام کو ریلیف دیتے الٹا ٹرالرنگ کرواکر مچھیروں کو نان شبینہ اور صاف پانی کی محتاج بنا دئیے۔لہذا نیشنل پارٹی بلوچ قوم کے ساحل وسائل سمیت تمام محکوم قوموں کی نمائندگی کرکے انکے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی نیشنل پارٹی میں لوگ جوق درجوق اس لئے شمولیت کررہے کہ وہ باقی جماعتوں سے مایوس ہوکر متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔انکی امیدیں نیشنل پارٹی سے وابسطہ ہیں۔نیشنل پارٹی عملی کردار اور جہد مسلسل پر یقین رکھتے ہوئے میدان میں کھڑے ہیں نیشنل پارٹی اپنے سابقہ ڈہائی سالہ حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں مقبولیت حاصل کی خضدار سمیت پورے بلوچستان میں امن و امان کا مسلہ حل کرکے صحت اور تعلیمی میدان میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کی قیام انقلاب برپا کی۔بلوچ قوم اب انہی شعوری اقدامات کی وجہ سی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اجلاس میں شرکاء نے پارٹی تنظیمی امور، متوقع الیکشنز،الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسپلے سینٹر میں ووٹر کے اندارج، شمولیتی پروگرامز اور پارٹی کارکردگی و دیگر امور پر سیر حاصل بحث کی گئی۔


