حب میں گیس بحران برقرار شہریوں نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ بلاک کردیا
لسبیلہ: حب میں گیس بحران برقرار شہریوں نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ بلاک کردیا حسب معمول پولیس حکام نے شہریوں کو گیس بحالی کی ٹوپی پہنا کر قومی شاہراہ بحال کرادیا۔ صنعتی شہر حب میں گیس کا بحران برقرار متعدد بار احتجاج کے باوجود متعلقہ اداروں اور حب انتظامیہ خاموش شہریوں نے رات گئے پھر سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کردیا واضع رہے کہ دو روز قبل خواتین و بچوں نے شاہراہ بلاک کردیا اس دن پولیس حکام نے یقین دہانی دے کر ٹریفک بحال کرایا رات گئے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس حکام نے مظاہرین گیس کی بحالی کے حوالے سے پیر کو سوئی سدرن گیس حکام سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرکے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردیا۔
Load/Hide Comments


