کورونا، بلوچستان کے لیے خصوصی پیکیج کے لیے سردار اختر مینگل اثرورسوخ استعمال کریں، ڈاکٹرحئی بلوچ

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان میں کورونا وائرس کا سنگین اور خوفناک صورتحال پر وفاق کے اتحادی ہونے پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں اور وفاق کو مجبور کریں کہ بلوچستان میں خصوصی پیکج کا اعلان کرے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے نظام کے ادارک کے لئے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں سردار اختر جان مینگل بلوچستان میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال پر وفاق کے اتحادی ہونے کے ناطے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں اور وفاق کو مجبور کریں کہ بلوچستان میں خصوصی پیکج کا اعلان سمیت جو ٹیسٹنگ کا نظام ہے اس کے ادارک کے لئے کردار ادا کریں بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلے ہی 70 فیصد عوام غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہی ہے حکومتی امداد سیاست کی نذر ہو گئی ہے بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس ناپید ہیں ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کے بغیر موت کے منہ میں بھیجا جارہا ہے بلکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی حفاظتی کٹس اور ٹیسٹنگ کا نظام نہیں ہے بلوچستان میں یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اس کے لئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں اٹھائے تو ہمیں بربادی اور تباہی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں محدود رہیں جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو باعذت طورپر رہا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں