پنجگور،چتکان سے اغوا ہونےوالے حفیظ قادر کے بھائی کی پریس کانفرنس

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور گزشتہ روزچتکان سے اغوا ہونےوالے حفیظ قادر کے بھائی عبدالرزاق نے قبیلہ کے سربراہ سردار سخی بھائیاں سمالانی آل پارٹیز کے ضلعی صدر میر نذیراحمد نیشنل پارٹی کے صدر حاجی صالح بلوچ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل احمد سماجی شخصیت میر ہیبت خان میر ظہور احمد.سمالانی قومی تحریک کے مرکزی چیئرمین میر ضیاء جان سمالانی ۔سردارزادہ میر احمد شاہ سمالانی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سکریٹری حسین شاکر اور دیگر کے ہمراہ سمالانی ہاؤس چتکان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن اور شریف النفس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں عبدالحفیظ بیس ہزار روپےکے عوض مزدوری کرتا تھا گزشتہ روز اسے مسلح افراد مہیم سورانی اسد مسلم اور دیگر نے ایک گیٹ سے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جس کی وجہ سے ہماری پوری فیملی کرب اور پریشانی میں مبتلا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس اور انتظامیہ نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے بلکہ کیس میں انکی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ سمالانی قبیلہ اور پنجگور کی جملہ پارٹیاں اس پریس کانفرنس سے توسط سے پولیس کو خبردار کرتی ہیں کہ وہ 12 گھنٹے کے اندر حفیظ قادر کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرے بصورت دیگر سی پیک روڑ کو بند کرکے ڈپٹی کمشنر ، پولیس سربراہ کے دفاتراور ایف سی کمیپ کے سامنے دھرنا دیاجائے گا جس کی تمامتر زمہ داری حکومت وقت اور انکے ماتحت اداروں پر عائد ہوگی سردار سمالانی نے کہا کہ واقعہ کو تین دن گزر چکا ہے پولیس اور انتظامیہ ہمیں کم ازکم یہ تو بتائیں کہ وہ اس معاملے میں بے بس ہیں جس کے بعد ہم اپنے قبائلی طریقوں سے ملزمان سے نمٹنے کا حق محفوظ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حفیظ قادر کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ بے قصور ہے اس لیے اسے اغوا کرکے تاوان مانگا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر واقعہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں سرزد ہوتا توقانون نافذ کرنے والے ادارے بے بسی کا رونا روتے مگر جب ملزمان کی نشاندہی ہوچکا ہے پھر وہ کونسی مجبوریاں ہیں جو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے آگے رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کو جنگل سمجھ کر ہر کوئی واردات کرکے بآسانی نکل جاتا ہے گھروں میں نقب زنی چوری اور رہزنی کی وارداتوں کا قلع قمع کیا جائے ایسا نہ عوام سڑکوں پر نکل کر سول نافرمانی شروع کردیں انہوں نے کہا کہ حفیظ قادر ایک سپورٹس مین تھے انکے اغوا سے پوری اسپورٹس کمیونٹی تشویش میں مبتلا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں