اسد عمر کا دورہ گڈانی صحافیوں اور بی ڈی اے کے اعلیٰ افسران سے ہتک آمیزرویہ

گڈانی /حب(نمائندہ انتخاب)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر سرکاری سطح پر لسبیلہ کا دو روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوسرے دن گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پہنچے انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو وفاقی وزیر سے دور رکھنے اور کوریج سے روکنے کیلئے ہتک آمیز رویہ کا مظاہرہ کیا گیا وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر آئے ہیں آپ لوگ چلے جائیں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کو بھی چلتا کردیا گیا وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیاتی اسد عمر نے اتوار کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے ایک پلاٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں پر موجود ایک اسپیڈ بوٹ پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سمندر کی سیر کی شپ یارڈ آمد پر شپ بریکرز اور ضلعی انتظامی افسران نے انہیں اجرکوں کے تحائف پیش کر کے انکا والہانہ استقبال کیا تاہم وفاقی وزیر کے دورے کی کوریج اور وفاقی وزیر کی شپ بریکرز سے ملاقات کے دوران کسی بھی سوال کا جواب دینے کے حوالے سے وہاں پہنچنے والے BDAلسبیلہ بلوچستان کے اعلیٰ افسران کو پلاٹ پر نہ رکنے اور وفاقی وزیر کے قریب جانے سے روک دیا گیا اور انہیں واپس کردیا گیا وفاقی وزیر کی گڈانی آمد پر گڈانی کراس سے شپ بریکنگ یارڈ تک جانے والی خستہ حال سڑک کی بھی خوب قسمت جاگ اٹھی کہ انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں سڑک میں پڑے ہوئے گڑھوں کو مٹی ڈال کر وقتی طور پر چھپانے اور سڑک کو آرام دہ بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی ذرائع بتاتے ہیں کہ وفاقی وزیر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حال ہی میں لنگرانداز ہونے والے ایک پر آسائش مسافر بردار بحری جہاز سمیت ایک اور جہاز کی بھی سیرکرنے کی خواہش رکھتے تھے لیکن وقت کی کمی کے سبب وہ ان بحری جہازوں کی سیر نہ کر سکے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کیلئے گڈانی کے مقامی معتبرین اور خاتون سوشل ورکر سابق کونسلر لعل بی بی بھی آئیں لیکن انہیں بھی مایوس ہونا پڑا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آمد پر شپ بریکرز کے ایک وفد نے چیئرمین پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن رفیق السلام کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے شپ بریکرز کے مسائل سنے انڈسٹری کو مزید فروغ دینے کے اقدامات اٹھائے جائے گے وفاقی وزیر اسد عمر کا شپ بریکرز کو یقین دھانی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر اسد عمر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے دورے پر پہنچ گئے وفاقی وزیر کی آمد پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے شپ بریکنگ کے پلاٹ 91 پر تقریب کا انقعاد کیا گیا پاکستان شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کی پاکستان شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے چئیرمین حاجی رفیق سلام سنئیر وائس چیئرمین حاجی عبدالغنی وائس چئیرمین آصف علی خان معروف شپ بریکر فرخ پنجوانی عامر ستار شریف پراچہ عارف ڈار۔شاید بھائی اور دیگر نے شپ بریکنگ یارڈ کے متعلق بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ شپ انڈسٹری وفاق کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتی ہے مگر پچاس سال سے قائم شپ انڈسٹری سے نارو سلوک کیا جارہا ہے وفاق کی عدم توجہ سے انڈسٹری کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شپ بریکنگ واحد ملک کی صنعت ہے جووفاق سمیت صوبہ بلوچستان اور ان کے شپ سے منسلک اداروں کو بھی کروڑوں ٹیکس کی مد میں دیتی ہے مگر صوبائی حکومت کیبجانب سے عملی اقدامات دیکھائی نہیں دیتے جن شپ بریکرز کے پاس پلاٹس ہیں سمندری کٹاو کے باعث جگہ ختم ہوتی جارہی ہے جس سے شپ بریک کرنے میں کافی حد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے روڈز خستہ حال ہونے کے ساتھ جگہ جگہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے شپ انڈسٹری میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ٹینکروں کے زریعے پانی خریدہ جاتا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے وفد کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ شپ بریکنگ کو مزید فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات اٹھاکر قانون سازی کی جائے گی تمام مسائل کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کروں گا شپ بریکنگ یارڈ میں منصوبہ بندی کرکے ڈیویلپمنٹ کیا جائے گا انڈسٹری کی ترقی کیلئے صنعت کاروں کو ساتھ لیکر چلیں گے گڈانی میں اسپیشل اکنامک زون کا قیام اور صنعتکاروں کی ہر مکن حوصلہ افزا کی ہائیگی وفاقی وزیر اسد عمر کی شپ و بریکرز کو یقین دہانی شپ بریکرزایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ گڈانی کیساتھ اسٹیل آئرن سٹی اور دیگر منسلک صنتعوں کیلئے اشل اکنامک زون قائم کیا ہائے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سالانہ تین ملین ٹن اسکریپ کی گنجائش رکھتا ہے اگر وفاقی حکومت سرپرستی کرے تو اس صنعت سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کو روز گار کے مزید مواقع میسر ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ٹیرف ٹیکس میں تبدیلی سے مقامی صنعت کاروں کو خدشہ ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری سے منسلک لاکھوں محنت کشوں کا روز گار متاثر ہو گا ٹیکس ٹیرف کو مستحکم رکھنے کا صحیح وقت پر درست فیصلہ موجودہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کی صنعتی کے سفر کو جا ری رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ مقامی سطح پر ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری ری رولنگ ملز کو سریے کی تیاری کیلئے خام مال کی مانگ کو بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کر رہی ہے ٹیکس ٹیرف میں تبدیلی سے گڈانی شپ بریکنگ سے منسلک الائیڈ انڈسٹریز پر منفی اثرات سے لاکھوں افراد کا روزگار متاثر ہو گا وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سالا نہ وفاقی حکومت کو 12 ارب روپے کی خطیر ٹیکس ریونیو فراہم کر رہی ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور معیشت کی ترقی کیساتھ عام آدمی کو ریلیف دینا ہے مقامی صفوں کو در پیش مسائل کا ہیں ادراک ہے اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی وزیر تجارت سے ان معاملات پر مشاورت کر کے کسٹم ٹیکس ٹیرف کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عام آدمی کے روز گار کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنائیں گے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گڈانی میں اسپیشل الٹانک زونز کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی اسپیشل اکنامک زون کے قیام۔ سے بلوچستان کی معاشی ترقی اور روز گار کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیرا عظم سے وہ خود بات کرینگے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم نے عام آدمی کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا جو مشور الیکشن میں پیش کیا تھا اب اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے گڈانی کے محنت کشوں کو بھی وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کی طرز پر پیج دینے کیلئے وہ ذاتی طور پر وزیراعظم سے بات کرینگے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں