کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے خواتین پر تشددکا واقعہ،وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیکر کاروائی کا حکم دیدیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیدیا۔پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں خواتین پر پولیس کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں خاص طور سے خواتین کا احترام پولیس پر لازم ہے اگر خواتین کی گرفتاری ضروری تھی تو لیڈی پولیس اہلکار کے زریعہ کاروائی کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ رویہ قطعی طور پر قابل قبول نہیں پولیس پر عوام کے اعتماد کی بحالی اہم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں