کوئٹہ میں پولیس کا خواتین پر سرعام تشدد، ،ویڈیو وائرل ہونے پر ایڈیشنل ایس ایچ او کو معطل،
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کا خواتین کر سرعام تشدد، زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر حراست میں لے لیا گیا،ویڈیو وائرل ہونے پر ایڈیشنل ایس ایچ او کو معطل کر کے کاروائی شروع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر ایڈیشنل ایس ایچ او قائد آباد تھانہ نوید مختار نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سرعام خواتین کو سڑک پر گھسیٹ کر گرفتار کیا اور پولیس وین میں ڈال کر روانہ ہوگئے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے پولیس حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی میں بیٹھائی جانیوالی لڑکی زینب اور اسکی 2 سہیلیاں ہیں زینب کے والدین نے اسکے اغواء کی ایف آئی آر درج کروائی تھی تاہم لڑکی اپنی رضامندی سے سہیلیوں کے ساتھ رہے رہی تھی حکام کے مطابق ایس ایس پی کوئٹہ نے ایڈیشنل ایس ایچ او کو معطل کرنے کے بعد انکوائری حکم دے دیا
Load/Hide Comments


