الیکشن کمیشن آف پاکستان نے150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی، ارکان اسمبلی کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی، ارکان اسمبلی کسی بھی قسم کی قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرخ حبیب، حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔ ان ارکان اسمبلی میں قومی اسمبلی کے 36 ارکان، سینیٹ کے 3 ممبران شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 69 ارکان، سندھ اسمبلی 14، خیبرپختونخواہ اسمبلی 21، بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کر دی گی ہے۔ اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔ ان ارکان اسمبلی میں صداقت عباسی، خالد مقبول صدیقی، سینیٹرمصدق ملک، نورالحق قادری، فرخ حبیب، حماد اظہر، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، عامرلیاقت، راجہ ریاض، سینٹرسکند مندھرو، مخدوم سمیع الحسن، سید مبین احمد اور جاوید اقبال ودیگر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان اسمبلی کی گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی ہے یہ ارکان کسی قسم کیل قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی یا سینیٹ کی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں