گوادر پورٹ پر ایل پی جی گیس کا جہاز لنگرانداز

گوادر0:گوادر پورٹ پر بصرہ سے پاناما کے اے ایم وی گیس ایمازون نامی جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ جہاز بصرہ عراق سے ایل پی جی گیس لے کر گوادر پہنچا۔ گوادر پورٹ سے ایل پی جی سمیت دیگر اشیاء کی درآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔ چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، آنے والے دور میں گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی، گوادر پورٹ بڑے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔؎

اپنا تبصرہ بھیجیں