سبی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد ہلاک،ایک اہلکار جاں بحق

سبی(انتخاب نیوز)سبی کے علاقے لونی میں فورسز کی کارروائی،دومشتبہ افراد ہلاک، ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا، فورسز کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیس اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک ساتھی ہلاک ہو گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کا اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا،ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کئی مقدمات میں مطلوب تھے جن کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں