کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا

کراچی:صوبائی دارالحکومت کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق جہازہائی پروسپیرٹیکو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی جا ر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق جہازصبح ساڑھے7 بجے پھنسا جس کی وجہ سے برتھنگ متاثر ہوئی۔ترجمان پورٹ قاسم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی پورٹ کے قریب سی ویو کے ساحل پر بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخرکامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں