اوتھل،کورونا وائرس بے قابو،محکمہ تعلیم کے 6اساتذہ اور 4طلبا کورونا وائرس کا شکار

اوتھل:لسبیلہ میں ایک مرتبہ پھرکورونا وائرس بے قابو ہوگیا محکمہ تعلیم لسبیلہ کے 6اساتذہ اور 4طلبا کورونا وائرس کا شکار جبکہ BRCکالج اوتھل کے 2طلبا کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام اساتذہ اور طلبا میں کوڈ 19کی تشخیص ہوئی ہے، اساتذہ اور طلبا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تعلیمی اداروں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں