گذشتہ سات دنوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہو رہا: چودھری سرور

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں جو نرمی کی ہے اس کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس بڑھ رہا ہے اور پچھلے سات دنوں سے عوام احتیاطی تدابیر پر اتنی توجہ نہیں دے رہے جتنی دینی چاہیے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ کورونا وائرس مزید پھیل گیا تو ہمارے ملک میں صحت کا نظام اس سے نمٹ نہیں پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں