چینی اسکینڈل پر فرانزک کمیشن نے تین ہفتے کا مزید وقت مانگ لیا، شہزاد اکبر

لاہور: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے فرانزک کمیشن نے 3 ہفتوں کا وقت مانگا ہے، درخواست پر کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فرانزک کمیشن کی رپورٹ ہفتے کو آنی تھی تاہم وفاقی حکومت سے 3 ہفتے بڑھانے کی درخواست کی گئی جس پر 28 اپریل بروز منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں