بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں سلومیڑ چارج ختم اور جمع شدہ رقم واپس نہ ہوسکی

ڈیرہ مراد جمالی:سوئی سدرن گیس کمپنی نصیرباد نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں سلومیڑ چارج ختم اور جمع شدہ رقم واپس نہ ہوسکی گیس کے صارفین پریشان ہوگئے چیف جسٹس بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گیس صارفین کے اچانک میڑ اتار کرسلو میڑ چارج کے نام پر 25ہزار سے 65ہزار لگانے شروع کر دیئے تھے جس سے گیس صارفین بلبلا اٹھے تھے جس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کیس دائر کیا گیا تھا جس پر کورٹ نے فوری فیصلہ سناتے ہوئے گیس صارفین کو لگنے والے سلو میڑ چارچ ختم کرنے اور جمع شدہ رقم واپس کرنے کی ہدایت جاری گئی مگر نصیرباد کے گیس صارفین کے اب تک سلو میڑ چارج نہ تو ختم کیئے گئے ہیں اور نہ جمع شدہ رقم واپس کی گئی ہے گیس کمپنی کی ہٹ دھرمی پر گیس صارفین نے عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں