ملک میں صدارتی نظام نافز کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے چئیرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں صدارتی نظام نافز کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف ملک بھر کے وکلاء احتجاج کریں گے پاکستان ایک جمہوری اور کثیرالقومی ملک ہے ملک کی تحفظ جمہوریت اور جمہوری پارلیمانی نظام میں ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے ذریعے ملک میں صدارتی نظام نافز کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے جس سے ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بار بار کے مارشلاو ں آمریت نے ملک کو سیاسی و معاشی مسائل سے دوچار کردیا ہے ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت عروج پر ہے چھوٹے صوبے احساس محرومی کے شکار ہیں صوبوں کے معدنی وسائل پر جبری طور پر وفاق کا قبضہ ہے ریکوڈیک اور دوسرے معدنی وسائل کے مالک بلوچستان کے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت بقا آئین و قانون کی بالادستی پارلیمانی جمہوریت میں ہے بلوچستان بھر اور پاکستان بھر کے وکلاء کسی بھی غیر آئینی عمل کے خلاف بھر پور جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک بھر کے وکلاء نے ہمیشہ ہر آمرانہ قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان کی سالمیت اور مضبوطی پارلیمانی نظام میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام جمہوری قوتیں ملک کے مسائل کا حل آئین پاکستان کی سر بلندی میں سمجھتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں