کرونا وائرس کے باعث صوبے میں 15 دنوں کیلئے کرفیو نافذ کیاجائے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔صوبے میں مکمل لاک ڈاون کی اشد ضرورت ہے۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے،صوبے میں 15دنوں کیلئے کرفیونافذ کیا جائے کرفیوکا نفاذ ہی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اہم اور واحد ذریعہ ہے ٹیسٹنگ سروس انتہائی ناکافی ہیں ٹیسٹنگ سروس کم ہونے کی وجہ سے تشخیص کا عمل سست روی کا شکار ہے۔31ڈاکٹرز، پانچ پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملہ کورونا وائرس سے شکار ہوگئے ہیں۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی شروع ہوچکی ہے دن میں 300 سے 400 ٹیسٹ کرانا ناکافی ہے، ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ لاک ڈاون اور کوروناوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر میں عوام کا تعاون درکار ہے بلوچستان میں صحت کے لئے مختص بجٹ انتہائی کم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں