کوئٹہ، لاپتہ طلباء کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ: (انتخاب نیوز) لاپتہ طلباء کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ۔ بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کے زیر اہتمام گزشتہ سال جامعہ بلوچستان کے احاطے سے لاپتہ طالب علموں سہیل بلوچ اور فصیح اللہ بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود لاپتہ طلباء کو بازیاب نہیں کیا جا سکا جو حکومت کی بے بسی کی انتہا ہے جبکہ طلباء کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ مقررین نے کہا کہ لاپتہ طالب علموں کی بازیابی کیلئے گزشتہ تین مہینوں سے یونیورسٹی کے طالب علم احتجاج کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اب تک لاپتہ طلباء کو بازیاب نہیں کیا جا سکا ہے جو لمہ فلریہ ہے۔ طلباء نے حکومت اور متعلقہ زمہ داران سے طلباء کی باحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


