بولان میں داعش کے تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف

کراچی:کراچی میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے داعش کے اہم کارندہ نے پاکستان میں داعش کا اسلحہ چلانے کا تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

کارندہ عبدالغنی عرف ابو منصور نے انکشاف کیا کہ داعش کا تربیتی کیمپ ’پری جل‘ بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ہے جہاں اسے 14 روزہ کیمپ میں پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی گئی جبکہ ملزم نے وہاں اینٹی کرافٹ گن بھی دیکھی۔دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ کیمپ میں عامر نامی دہشتگرد نے اسے پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی جبکہ وہاں سیکھنے کے لیے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے سال 2020 میں تربیت مکمل کی تھی۔گرفتار دہشتگرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں