بلوچستان دور جدید میں بھی ٹریفک کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سراج احمد زہری

خضدار (انتخاب نیوز)سراج احمدزہری،غلام جان ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا وہ بد بخت صوبہ ہے کہ جسے آج کے اس جدید دور میں حکومت  ڈبل وے سڑکیں نہیں  دے سکتی، اعلان تو کردیاگیاہے مگر عملی جامہ پہنانے کا آغاز اب تک نہ ہونا قابل تشویش ہے ، حکومتی بے حسی سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر روازنہ ٹریفک حادثات کے باعث سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے افسوس کے ساتھ کہناپڑ راہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان  کا 47 فیصد شاہرائیں رکھنے والا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اسی صوبہ کے لوگ روزانہ سڑکوں پہ بے موت مر رہیے ہیں۔سنگل روڈ ہونے کے باعث اکثر حادثات رونما ہو تے ہیں جبکہ شاہراہ پر مسافر بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جو حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوئٹہ سے کراچی تک اس شاہراہ کو دو رویہ بنا ئے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے۔ اس صوبے کی قومی شاہراہوں پر اموات کی شرح میں گزشتہ چند سالوں سے بے پناہ اضافہ ہورہا ہے کیونکہ بلوچستان کو دیگر صوبوں سے ملانے والی سنگل سڑکوں پر ٹریفک زیادہ ہو رہی ہے، لوگ سفر پر نکل کر منزل تک پہنچے کے بجائے لاش بن کر گھر پہنچ جاتے ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں