خضدار,مبینہ اغوا کے خلاف 22 جنوری کو این 25 شاہراہ ٹریفک کیلئے بلاک کرنے کا اعلان
خضدار:خضدارشہری کے مبینہ اغوا کے خلاف 22 جنوری کو این 25 شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک کرنے کا اعلان۔ لیویز کو دی گئی ابتدائی رپورٹ درخواست کے مطابق خضدار کے علاقہ نوغے سے چھ روز قبل رحمت اللہ چنال کو مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ جن کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے ورثاء نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 22 جنوری کو نوغے سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ورثاء نے رحمت اللہ چنال کی عدم بازیابی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنا نا اہل نائب تحصیلدار کی بزدلی ہے۔
Load/Hide Comments


