بی این پی مینگل بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، جام کما ل خان

کوئٹہ: سا بق وزیراعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ انکے دور حکومت میں صوبے میں کوئی بھی کام تعطل کا شکار نہیں تھا بی این پی وفا قی حکومت کی مخالفت اور قدوس بزنجو سے لا تعلقی کا اظہار تو کر تی ہے لیکن سا تھ ہی وفا قی اور صوبائی حکومتوں کے تر قی منصوبوں کی ملکیت کا دعویٰ بھی کر تی ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہی۔ سا بق وزیر اعلیٰ جام کما ل خان نے کہاکہ کوئٹہ تر قیا تی پیکج کے منصوبوں کا کام ڈیڑھ سا ل نہیں بلکہ چار ماہ سے تعطل کا شکا رتھا تصیح کی جائے کہ ہما رے دور حکومت میں صوبے میں کوئی بھی کام تعطل کا شکار نہیں تھا انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے بی این پی مینگل وفا قی حکومت کی مخالفت اور قدوس بزنجو سے لا تعلقی کا اظہار کر تی ہے لیکن وفا قی اور صوبائی تر قیا تی منصوبوں کی ملکیت کا دعویٰ بھی کر تی ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ بی این پی بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے اور انہیں معلوم نہیں وہ کون سی پا لیسی اختیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں