بی این اے نام کی ایک تنظیم نے لاہور دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے،سرفراز بگٹی

لاہور:سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی این اے نام کی ایک تنظیم نے لاہور دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ناراض بلوچ کہنا چھوڑ دیں، یہ بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں معصوم لوگوں پر حملہ کیا گیا ہے،دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ تنظیم 10دن پہلے ہی بنی ہے،کالعدم یوبی اے اور کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی نے مل کر یہ تنظیم بنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں