کوہلو، سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ:کوہلو کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی آر اے کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سبی ریجن نے کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں کالعدم تنظیم بی آراے کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر107ایم ایم کے 40سیل،140فیوز مارٹر شیل،65مارٹرگولے،170راکٹ،30میٹر پرائما تار،آر پی جی کی آپیٹکل سائٹ،20چھوٹے ہینڈ گرنیڈ،400اینٹی ائیر کرافٹ کی گولیاں،5آر پی جی راکٹ لانچر،2آر پی جی گن بمعہ اسٹینڈ،ایک ائیر کرافٹ بمعہ اسٹینڈ،18چھوٹے فیوزاور2مارٹر بندوقیں برآمد کرلیں۔
Load/Hide Comments


