نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا
کوئٹہ+اسلام آباد :جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے،مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضیٰ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی شریک تھے۔سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا،نواب اسلم رئیسانی آئندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ اسلم رئیسانی نے کاہکہ بلوچستان میں آئندہ جے یوآئی حکومت بنائے گی، جے یوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، نواب صاحب آ پ کی شمولیت سے جے یوآئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی


