خضدارمیں تجاوزات کی بھرمار، شہر میں ٹریفک جام ، عوام پریشان

خضدار(انتخاب نیوز) خضدار تجاوزات کی بھر مار شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر سڑکیں تنگ پڑگئ ہے روڈوں میں پیدل چلنا فٹ پاتوں پر خریداری کرنا لوگوں سخت تکلیف اور مشقلات کا سامنا ہے خضدار کے تنگ روڈز جناح روڈ کرخ روڈ غلامانی چوک عمرفاروق چوک پرانا سبزی منڈی جیلانی چوک کے روڈوں پر سبزی فروٹس کے ٹھیلوں کی بدستور موجودگی رکشوں کی غلط پارکنگ کاروباری مراکز میں تاجربرادری دکانداروں کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہر کے اندرونی بیرونی روڈز میں غیرقانونی پارکنگ ٹھیلے اور رکشوں چنگچی کی بے پناہ رش کے سبب لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے شہر کے نالے سیورج لائنوں کی بندش شہری پریشان میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی صفر انکے گیٹ کے متصل کچرے کی انبار کچروں کی آلائشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے ڈھنڈ مارکیٹ کے بدبو اور تعفن سے دکاندار شہری بے حد پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے ایک آفیسر کو کئ سالوں سےخضدار کے عوام پر مسلط کرنا ان کے ٹرانسفرکا نام ہی نہ لینا معنی خیز تصور کی جاتی ہے خضدار دیگر اضلاع میں سرکاری رول ریگولیشن کے تحت ہر دوسال بعد بالائ آفیسران کاتبادلہ کی جاتا ہے مگر میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسرکو دوسال سے زائد ہوچکی ہے انکو تبادلہ کا نام ہی نہیں لیا جارہا ہے انہیں خضدار کے عوام پر جان بوجھ کر مسلط کیاگیا ہے خضدار کے عوام کو ایک سازش کے تحت سزادی جارہی ہے یہ خضدار میں یہ واحد محکمہ ہے ان میں ایک مرتبہ آفیسران کا آمد ہوئ تو انہیں ریٹائرمنٹ تک یہاں رہنے کی سرٹیفیکٹ مل ہی جاتی ہے خدارا اب خضدار کے عوام پر مزید رحم کھاکر میونسپل کارپوریشن کے موجودہ چیف آفیسر کا یہاں فوری طور پر تبادلہ کرکے ایک ایماندار عوام دوست آفیسر کا تقرری کو یقینی بنائ جائے خضدار عوامی و سیاسی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا ہے وزیراعلی بلوچستان وزیر بلدیات بلوچستان چیف سیکٹریری بلوچستان سیکٹریری لوکل گورنمنٹ بلوچستان ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلوچستان خضدار کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر فوری ایکشن لیکر چیف آفیسر خضدار کا یہاں سے فلفور ٹرانسفرکیاجائے تاکہ عوام مزید سکھ کا سانس لے سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں