گڈانی،بلوچستان کے ساحلی پٹیوں پر تیز ہواں نے تبائی مچادی
گڈانی :بلوچستان کے ساحلی پٹیوں پر تیز ہواں نے تبائی مچادی ہے تیز ہواں کی چلنے کی وجہ سے گوادر پسنی۔کنڈ ملیر ڈام اور گڈانی کے سمندری لہروں میں تیز آگئی ہے کراچی ابراہیم حیدری کی ایک لانچ گڈانی کے کھلے سمندر میں انجن کی خرابی کے سبب تیز ہواوں اور سمندری اونچی لہروں سے لڑتے لڑتے کنارے کی جانب آگئی لانچ کا انجن خرابب ہونے کی وجہ سے لانچ بے قابو ہوکر رہ گء تھی لہروں سے کھیلتے کھلتے گڈانی کے ساحل شپ بریکنگ یارڈ سے ٹکرا گئی لانچ کو دیکھ کر پلاٹ 122 کے عملے نے ہیوی مشینری کے زریعے لانچ کو ریسکیو کرلیا لانچ میں سوار 7 مائی گیروں کو باحفاظت بچا لیا گیا لانچ کے ناخدا نے بتایا کہ ان کی لانچ دو دنوں سے انجن کی خرابی کے باعث سمندر کی بے رحم لہروں کا مقابلہ کرتی رہی عملہ اللہ تعالی سے دعائیں کرتا رہا تمام عملے کے تمام افراد محفوظ رہے عملے کا تعلق کراچی ابراہیم حیدری سے بتایا جاتا ہے گزشتہ روز چلنے والی تیز ہواں سے گوادر کے ساحل پر لنگر انداز کئی کشتیاں بھی ڈوب گئی ہیں جس سے ماہی گیروں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔


