کراچی میں گزشتہ سال 14 اگست پر دستی بم حملہ رقم دیکر کرائے جانے کا انکشاف

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دہشتگردی بھی آؤٹ سورس کردی گئی ہے اور مواچھ گوٹھ کے قریب گزشتہ سال 14 اگست پر دستی بم حملہ رقم دیکر کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ سال 14 اگست پرشادی کی تقریب سےواپس آنے والے منی ٹرک پر دستی بم حملہ رقم دے کرکرایاگیا تھا، حملہ دہشتگردی کی واردات تھی جس کا مقصد خوف پھیلانا تھا۔حکام نے بتایا کہ کالعدم قوم پرست جماعت نے 14 اگست سبوتاژ کرنے کیلئے حملہ کروایا، حملہ کروانے کیلئے 2 سے 3 لاکھ روپے ادا کیے گئے اور ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار یا سیاسی جماعت کے کارکن اس میں استعمال کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں