بیلہ، سٹی بائی پاس پر تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار، عوام شدیدمشکلات کا شکار
بیلہ:سٹی بائی پاس سڑک کی پل تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار رفو چکر ہوگیا کئی ماہ سے کام بند متعلقہ ذمہ داران نے بھی چپ سادھ لی عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق بیلا سٹی بائی پاس سڑک کے پل کی تعمیر کا کام تعطل کا شکار ہے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا عوامی حلقوں نے یہاں عوامی پریس کلب میں آن لائن اور عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار کا غائب ہوجانا تشویش ناک امر ہے پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے سبب عوام الناس کو آمد و رفت میں شدید دشواریاں اور مشکلات لاحق ہیں متعلقہ محکمے کے ذمہ دار آفیسرز کو عوامی مشکلات کا ذرا بھر بھی احساس نہیں جوکہ قابل مذمت ہے ان حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور متعلقہ محکمے کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا سٹی بائی پاس سڑک کے پل کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرکے عوامی مشکلات کا ازالہ یقینی بنائیں۔


