بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، گورنرپنجاب
لاہور:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کے 3 وزیراعظم انہوں نے بنوائے،بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا،پاکستان میں نظام نہیں لوگ ناکام ہوئے ہیں،ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے۔ میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے،کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے، میرے خیال میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع لینے کی خواہش نہیں ، اگر پارٹی کل کو مجھ سے پوچھے تو رائے دوں گا،حالات کو بہتر کرنے کے لئے ہمیں مزید پانچ سال دے دیئے جائیں۔ ہفتہ کوصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں، جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا، اس کے لئے میں نے بہت محنت کی، ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے۔ میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے، شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ توڑتا، 1999 میں نواز شریف، شہباز شریف کو امریکا، برطانیہ اور پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ وہ انگلینڈ جائیں، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اس ملک کے 3 وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، نظام کبھی ناکام نہیں ہوتا لوگ ناکام ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع لینے کی خواہش نہیں ہے، اگر پارٹی کل کو مجھ سے پوچھے تو رائے دوں گا، حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے، ہمیں بھی پھر مزید پانچ سال دے دیئے جائیں، ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں میں سچ برطانیہ میں بولتا ہوں، میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا۔


