وی لاگر عرفان جونیجو: ’ایک لڑکا جو زندگی سے بھرپور تھا، زندگی کے مقصد پر سوال اٹھانے لگا‘
’میں نے وی لاگنگ کے ذریعے اپنی ہر خواہش پوری کی۔ آج کل انٹرنیٹ پر مشہور ہونا بہت آسان ہے لیکن پہچان بنانا مشکل ہے۔ مجھے یہ سب کچھ ملا لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے خود اعتمادی کھو دی۔‘
یہ پاکستان کے مشہور یوٹیوب وی لاگر عرفان جونیجو ہیں جنھوں نے تین روز قبل ’آئی کوئٹ‘ کے عنوان سے ویڈیو جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اس ویڈیو میں انھوں نے اعلان کیا کہ اب سے ان ک66ی وی لاگز بنانے کی تعداد میں کمی آئے گی کیونکہ وہ کافی عرصے سے خود اعتمادی کی کمی، اضطراب اور غیر یقینی جیسے نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
’ذہنی صحت بھی جسمانی صحت جتنی اہم ہے‘
موٹاپا بچوں کی ذہنی صحت متاثر کر سکتا ہے
انھوں نے کہا کہ ’ایک زمانے میں ایک لڑکا جو زندگی سے بھرپور تھا اب وہ اپنے زندگی کے مقصد پر سوال اٹھانے لگا ہے۔‘
عرفان جونیجو نے کہا کہ وہ ہمیشہ کے لیے یوٹیوب کو خیر باد نہیں کہہ رہے اگر کبھی ان کا دل کیا کہ وہ ویڈیو بنائیں تو وہ ضرور بنائیں گے لیکن اپنی مرضی سے، نہ کہ لوگوں کے اصرار اور فرمائش پر۔