خضدار، باغبانہ سے ایک ہفتہ قبل اغواہونے والا شخص بازیاب
خضدار(انتخاب نیوز) خضدار باغبانہ کے نواحی علاقے نوغے سے ایک ہفتے قبل اغواء ہونے والے رحمت اللہ چنال بازیاب ہوکراپنے گھر پہنچ گئ ہے مغوی کی بازیابی میں کردار ادا کرنے پر کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار سے ورثاء کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق تحصیل باغبانہ کے نواحی علاقے نوغے سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بزرگ شہری رحمت اللہ چنال گزشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں مغوی کے ورثاء اور علاقہ کے معتبرین نے رحمت اللہ چنال کی بازیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رحمت اللہ چنال کی بازیابی میں کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اسٹنٹ کمشنر محمد جان جمالدینی اور باغبانہ کے نائب تحصیلدار حبیب گچکی نے اہم کردار ادا کیا ہے مغوی کی صحیح سلامت بازیانی پر ورثاء و نوغے باغبانی کے علاقائ معتبرین حکام کا دلی کاشکرادا کیا گیا ہے مغوی رحمت اللہ چنال کے ورثاء نے انکے اغواء کے خلاف آواز اٹھانے پر سیاسی رہنماوں، صحافیوں برادری علاقہ متعبرین قبائلی رہنماؤں ودیگر کا بھی شکریہ ادا کیاگیا ہے انہوں مغوی کے بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے پر انکا مشکور اور ممنوں ہیں۔


