بارڈر کے امور فوری طور پر حل کئے جائیں، میر غلام جان بلوچ
پنجگور (انتخاب نیوز ) حق دو تحریک بلوچستان رابطہ کمیٹی پنجگور کے سربراہ سابق صوبائی وزیر میر غلام جان بلوچ نائب سربراہ مولانا نورمحمد مدنی میر ہیبتاں زہروزہی اشرف ساگر قاضی عبد الواحد ملا فرہاد زاکر غنی لعل دوست اور دیگر نے پنجگور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بارڈر کے امور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے سپرد کرنے اور بارڈر پر مذید پوائنٹس کھولنے کا مطالبہ کردیا اور چیدگی انٹری پوائنٹ پر مسافروں کو انٹری کی سہولت رات کی بجائے دن کے اوقات دی جائے عوام مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ ہیں صوبائی حکومت کئیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بناکر تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے حق دو تحریک پنجگور کے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیاں جو معاہدے ہوئے تھے ان پر من وعن عمل درآمد کیا جائے معاہدے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ھے اور آئندہ لائحہ عمل کے لئے جو ہدایات مولانا ہدایت الرحمان دین گے پنجگور کے عوام حق دو تحریک کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ بارڈر کو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے اور عوام کے عزٹ نفس کا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تمام لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کا پابند ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے کاروبار میں تمام رکاوٹیں دور کئے جائیں پنجگور بارڈرز سے بھی اشیاء خورونوش اور گیس سلنڈر لانے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ بارڈر کے مختلف پوائنٹ پر غم اور خوشی میں لوگوں کی آ مدورفت کے لیے آسانیاں پیدا کئے جائیں اس سلسلے میں گر گزبستان اور تمپ کراسنگ پوائنٹ کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے اوپن کیا جائے تاکہ لوگ اپنی مرضی سے آجا سکین کیونکہ بارڈر کے لوگوں کا ایک دوسرے سے خونی رشتے ہیں اگر ایک بھائی بارڈر کے اس پار ہے تو بہن یا دوسرے بھائی اس پار ھے انہوں نے کہا کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کرکے بارڈ کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حق دو تحریک بلوچستان کے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پنجگور کے عوام مولانا ہدایت الرحمان کے آئند ہ کے کال کے انتظار میں ہیں اور اس کا بھرپور ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ پنجگور کی سطح تک رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر کے گاڑی مالکان کو فوری طور پر بارڈرز ٹک رسائی دی جائے اور بارڈر پوائنٹ میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ بے روزگار نوجوانوں دو وقت کی روٹی کما سکیں


