گوادرکا شمار جلد ملک کے خبصورت ترین شہروں میں ہوگا،ڈی جیجی ڈی اے

گوادر (بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر کی انفراسٹرکچر گوادر کی ترقی و خوبصورتی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح میں شامل ہیں اور ہم سب کی خواہش ہے انشاء اللہ بہت جلد گوادر شہر کے تمام مسائل حل کرکے گوادر کو پاکستان کا خوبصورت ترین شہر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کے روز گوادر اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر اور مرمت میں مقامی لوگوں کی مشاورات تجاویز کو مدنظر رکھ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران ہما رے جوانوں کا حوصلہ افزائی کریں اور کسی بھی مسلے پر تنقید برائے تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے ہما رے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہو ہے تمام شہری بزرگ نوجوان خواتین وحضرات اپنے اپنے مشورے کے لیے ادارہ ترقیات گوادر سے تحریری طور پر رابطہ کرسکتے ہیں اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے ادارہ ترقیات گوادر کے عملہ کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملا فاضل کے گٹر لائن پر دو تین دنوں کے اندر کام شروع کرکے دو تین ہفتے کے اندر اندر ملا فاضل چوک کے گٹر لائن کے کام کو مکمل کریں تاکہ بعد میں ملا فاضل چوک کو خوبصورت چوک بنانے کا کام شروع کیا جا سکے اس موقع پر مجیب الرحمن قمبرانی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر نے مزید کہنا کہ اولڈ گوادر کے مسائل کو حل کرنا جی۔ڈی۔اے کے اہم ترین مشن ہے انشاء اللہ گوادر سٹی کو جلد ترقی یافتہ شہر بناہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں