پاکستان میں وائلڈلائف کا تحفظ ضروری ہے‘نواز شریف

لندن:پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں معدوم ہوتی وائلڈ لائف کا تحفظ بہت ضروری ہے، اتوار کو سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ دریائے نیلم پر پانی پیتے تیندوے (leopard)کے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں معدوم ہوتی ائلڈ لائف کا تحفظ بہت ضروری ہے،نواز شریف نے لکھا کہ محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلوائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں