تبدیلی کی ہوا چل پڑی، عوام مزید مداریوں کے دھوکہ میں نہ آئیں، میرظفر اللہ زہری
خضدار(انتخاب نیوز) سوراب میں سیاسی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے سوراب کے عوام مزید مداریوں کی دھوکہ دہی اور فریب میں نہ آئے ان شاءاللہ سوراب سے کنبہ پرستی کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے جھوٹے نعروں سے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ضلع سوراب کے عوام باشعور ہے علاقہ میں سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں مولی کے غیور عوام کی ہماری حمایت کا اعلان نیک شگون اور جرات مندانہ دانشورانہ فیصلہ ہیں موجودہ کٹھن اور مشکل حالات میں انکے جرات وبہادری اور دانشمندانہ فیصلہ کو دادتحسین پیش کرتاہوں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری زہری ہاؤس خضدار میں پی ٹی آئ مولی سوراب کےمستعفی عہدداروں نائب صدر میر عبدالباری لہڑی ایڈیشنل سیکٹریری میر اسداللہ لہڑی میر اخترلہڑی عطاء اللہ مینگل عبدالحمید شیخ مینگل چنگیزخان لہڑی غازی خان لہڑی جنیدخان لہڑی اسامہ لہڑی عبدالقیوم لہڑی منظور احمد لہڑی ودیگر انکے سینکڑوں ساتھیوں کی پی ٹی آئ مولی سوراب سے مستعفی ہوکرحمایت کی اعلان کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں پی ٹی ٹی رہنماؤں میر عبدالباری لہڑی میر اسداللہ لہڑی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئ سے مستعفی ہونے کااعلان کیاگیا انکا کہنا تھا کہ کئ سالوں سے ہمارا تعلق پی ٹی آئ سے وابسطہ تھے مگر ہمیں یہاں سے مایوسی طفل تسلیوں کے سواءکچھ بھی نہیں ملاہے آئندہ ہمارا پی ٹی آئ سے کوئ تعلق اور واسطہ نہ ہوگا اب ہمارا جینا مرنا نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری سے ہوگا سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا سوراب میں اب سیاسی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ہمارا وژن ترقی وخوشحالی عوام کی بے روزگاری کا خاتمہ اور علاقہ سے پسماندگی کو دورکرنا ہے سوراب کے عوام کی شعور بیدار ہوگئ ہے اب انکو سبزباغ دکھانے انکے حقوق کا سودا نہیں کیا جاسکتا ہے ہم بڑے بڑے دعوے نہیں کرتے ہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھاتے ہیں ہماری کارکردگی پہلے سے بھی سوراب کے عوام کے آنکھوں کے سامنے ایک مثال ہے نوابزادہ میرظفراللہ خان زہری نے مزید کہا پی ٹی آئ مولی سوراب کے سینکڑوں کارکنوں کی ہماری حمایت میں باقاعدگی سے اعلان حقیقی منصوب عوام دوستی کا ایک واضح ثبوت ہیں ہم انکے حمایت کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں اس موقع پر عبدالوہاب عمرانی منظور احمد عمرانی محبوب علی زہری غلام مصطفی غلامانی محمدفضل شیخ میر کریم ریکی ودیگر موجود تھے۔


