ذاتی رائے پر بضد ہونے کی بجائے جماعت سے وابستہ رہیں، جمعیت علما اسلام خضدار
خضدار (انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کی جانب سے سوشل میڈیا تربیتی نشت منعقد، تربیتی نشت سے جمعیت علماءاسلام ضلع خضدار کے صدر مولانا قمرالدین، جمعیت علماءاسلام خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، چیرمین پریس کلب عبداللہ شاہوانی ودیگر کا خطاب۔ مولانا قمرالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت میں بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کی شمولیت جمعیت کے موقف کی سچائی پر دال ہے یہ اس بات کی غمازی ہے کہ جمعیت بہترین نظم وضبط کے حامل جماعت ہے، جمعیت ایک نظریاتی مذھبی و سیاسی جماعت ہے اس جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، جمعیت کو ہمیشہ نقصان اندرونی خلفشار کی وجہ سے پہنچا۔ کچھ لوگ جوکہ ایک عمر اس جماعت میں گزاری مگر عمر کے آخری حصہ میں معمولی اختلافات کی بنا بٹھک گئے، اس لیے ضروری ہے کہ ذاتی رائے پر بضد ہونے کی بجائےکہ ہم جماعت سے وابستہ رہے جماعتی پالیسیوں کو سمجھیں اور ہر ایک ذمہ دار اپنے اختیار کے دائرہ کار میں رہے کر کام کریں تو یہ نوبت نہیں آئے گی انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کو استعمال کرنے اور خبر میں خبریت اور سچائی انتہائی اہمیت کے حامل ہوتاہے، جس طرح فرمان الہ واعظ کے متعلق ہے کہ ان سے پوچھا جائے گا تو اسی طرح ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی سوال ہوگا، انہوں نے کہاکہ جمعیت سے وابستہ سوشل ایکٹوسٹ اور صحافیوں پر لازم ہے کہ انہیں جس چیز کا جماعت کی طرف سے حکم ہو یا جس چیز سے منع کیاجائے تو کارکن اس پر عمل پیرا ہو، ہمیں سب کو جماعت کی پالیسی کے مطابق چلنا ضروری ہے کیونکہ آپ عام لوگوں کی طرح نہیں بلکہ مذھبی وسیاسی جماعت کے کارکنان ہیں لہذا جماعت کے اصولوں کے پابندی ضروری ہے۔ جب کوئی جماعت کی رکنیت لیتا ہے تو اس پر جماعت کی پالیسیوں کی پابندی لازم ہوتاہے اگر ایک جمعیت کے کارکن کے کردار یا قلم کی بنا کوئی شخص متنفر ہوجاتاہے تو یہ جماعت کے لیے نقصان کا سبب بنتاہے لہذا ہرکارکن جمعیت کی پالیسیوں کی پابندی کریں۔ تربیتی نشت سے جمعیت علماءاسلام خضدار کے جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی نے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ صحافت ایک عظیم شعبہ اور اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف بلانے کا ایک موثر آلہ ہے، اس میدان میں الفاظ کا چناؤ بھی بہت ضروری ہے کیونکہ الفاظ ہی اثرات پیدا کرتے ہیں چونکہ جمعیت ایک نظریاتی اور مذہبی پارٹی ہے سب سے پہلے جمعیت کا فوکس نظریاتی بنیادوں ہے۔ ہرکارکن جمعیت پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کا سبب بنے، آج کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا نے دنیا کو ایک دوسرے سے قریب کیاہے جبکہ آج کل زیادہ تر فیصلے میڈیا کے ذریعے ہی ہورہے میڈیا دنیا پر اپنی اتراث مرتب کرچکاہے، اب جنگ ہتھیاروں سے نکل کر بٹنوں پر آگئی ہے یہ فتھ جنریشن کا دور ہے لہذا ضروری ہے کہ ان کے نقصاندہ اثرات سے نمٹنے اور اپنا مدعی مدلل طور پر دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے شریعی اصولوں کے ہم مطابق سوشل میڈیا ہتھیار بنائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہوگی۔ اس سلسلے میں جماعت نے اصول و ضوابط بھی طے کئے ہے جمعیت کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھی ان اصولوں کو فالو کرکے بہترین طریقہ سے کام کرسکیں گے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل،ضلعی رہنما مولانا متوکل، مولانا محمود الحسن قمر، خضدار پریس کلب کے چیئرمین عبدالله شاہوانی،صحافی اقبال مینگل،مفتی عبداللہ قلندرانی، مولانا ابراہیم شیخ،حافظ جمیل احمد ابرار، مولانا ھدایت الرحمن رودینی، جمیعت طلبااسلام کے حافظ بلال احمد مردوئی و دیگر موجود تھے۔


