عمران خان وہ پاگل ہے جو اپنے گھر پر پتھر برسا رہا ہے،خورشید شاہ

سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ حکمرانوں نے توغریب عوام کو مارنے میں کسر نہیں چھوڑی موجودہ مہنگائی میں غریب کا زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی تحصیل کے علاقے سنگرار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ پاگل ہے جو اپنے ہی گھر پر پتھر مار رہا ہے اس کھلاڑی نے ایساکھیل کھیلا کہ پوری قوم اس میں پھنس گئی ہے اس نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ہم۔نے جو عوادم۔سے وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا ہے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے فلاں وعدہ پورا نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کی جماعت ہے اور اس جماعت کے علاوہ کسی جماعت میں سچائی نہیں ملے گی بھٹو مارشل لا کی پیدوار نہیں تھے بلکہ وہ مارشل لا کو ٹھکرا کر غریب عوام میں آئے تھے اور ان کے حقوق لینے کییے یہ جماعت بنائی تھی ہمارا ملک ایگری کلچر بیسڈ ملک ہے ہماری حکومت میں ملک کی ایگری کلچر گروتھ گیارہ فیصد تھی مگر اس حکومت میں یہ مائنس میں جارہی ہیاور اس وقت حالت یہ ہے کہ کسانوں کو کھاد تک دستیاب نہیں ہے تین ہزار روپے۔میں بھی کھاد کی بوری نہیں مل رہی ہے۔یہ لوگ سوچتے نہیں کہ زراعت کو تباہ کرنے سے ہمارا فوڈ پاکٹ بھی کم ہوگا اور ہمیں چیزیں باہرسے ڈالر خرچ کرکے امپورٹ کرنا پڑیں گی جس سے ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بنیادی طور پر ملک کو مضبوط کیا ان لوگوں نے کمزور کیا ہے ہم جمہوریت کو بچانے کی بات اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ہمارے پاس شہید بھٹو کی امانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں