بزرگ سیاستدان ڈاکٹر حیدر بلوچ انتقال کرگئے
تربت(انتخاب نیوز)بلوچستان کے سابق وزیر اور سنگھور قبیلے کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر حیدر بلوچ لندن میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ان کا تقلق ضلع کیچ کے علاقے شاہی تمپ تربت سے تھا۔ وہ پیپلز پارٹی کے بلوچستان کے رہنما تھے۔ ڈاکٹر حیدر بلوچ مکران، لسبیلہ اور کراچی میں بڑے اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے سب سے بڑے بھائی میر دوست محمد سنگھور نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے رکن بلوچستان اسمبلی بھی رہے۔وہ سنگھور قبیلے کے سردار تھے۔ان کے دوسرے بھائی میر واجہ دوست محمد نے آل پاکستان سنگھور ویلفیئر آرگنائزیشن کی بنیاد ڈالی۔ حیدر بلوچ کے خاندان بلوچستان اور سندھ کی سیاست پر اثرانداز ہونے والے خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی وفات سے بلوچستان اور سندھ میں ایک سیاسی خلا پیدا ہوگا۔
Load/Hide Comments


