جام کمال کا نکلنا ہمارے لئے معجزے کم نہیں تھا، یونس عزیز زہری

خضدار (انتخاب نیوز) حق دو تحریک خضدار کے رہنماؤں سے ایم پی اے میر یونس عزیز زہری کی مذاکرات، حق دو خضدار کا دھرنا مؤخر، ایم پی اے کا جلد از جلد ٹراما سینٹر فعال کئے جانے کی یقین دہانی، دریں اثنا ایم پی اے خضدار میریونس عزیز زہری کا کہناتھا کہ جام کمال کا نکالنا ہمارے لیے ایک معجز تھا، جام کمال خود کو انتہائی مضبوط تصور کرتا تھا، اپوزیشن سمیت وزرا سے بھی اس کا رویہ ٹھیک نہیں تھا اس لییگزشتہ تین سال ہمارے اوپر بھاری گزری، جام کمال ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں پیسہ دینے کا وعدہ کرتے لیکن پھر فون تک نہیں اٹھاتے انہوں نے کہاکہ بڑی کوششوں کے بعد ہی ہم نے ٹراما سینٹر کی تعمیر کے لیے پیسے منظور کروائے، تعمیر کے بعد مشینری کا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم نے حکومت سے بات کی،گزشتہ بجٹ میں آٹھ کروڑ کے قریب رقم منظور کراوائے، مشینری و سامان کا مسئلہ حل ہونے کے بعد آسامیاں تخلیق کا معاملہ تھا، تو آسامیوں کے لیے ہم نے ایک فہرست دی جس میں ایک سو زائد سے آسامیاں تخلیق کرنے کی درخواست تھی لیکن اس پر اعتراض کی بنا معاملہ التوا کا شکارہوا بعد ازاں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ژوب ٹراما سینٹر کے مطابق ہی آسامیاں مل جائے گی جس کے تحت 28 پوسٹ کی منظوری ہوئی جن میں جنرل سرجن،نیروسرجن، آرتھو پیتھک سرجن سمیت آٹھ پوسٹ 18 اور 17 اور 16 گریڈ کے ہیں جن بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونگے، بونڈری کے لیے بھی پیسے میں نے رکھاہے وہ بھی جلد شروع ہونگے، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہماری اتحادی پارٹی رہی ہے جبکہ مولانا اسلم گزگی سے ایک احترام کا رشتہ قائم ہے ہم ملکر مسائل حل کریں گے یہ علاقہ ہم سب کا ہے امید ہے کہ دوماہ کے اندر اندر ٹراما سینٹر فعال ہوگا، تاہم اگر بالفرض و محال اس سلسلے میں پہوتہی سے کام لیاگیاہے تو ہم تحریک حق دو کے ساتھ ملکر ہی جدوجہد کریں گے، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے علاقہ کے مسائل حل ہو، بجلی کا معاملہ تھا تو اس کے لیے چار فیڈرز منظور ہوا جن میں سے دو فیڈر کے لیے میں نے پیسے رکھاہے، جس کے بعد بجلی کے مسائل حل ہونگے۔اس موقع پر جماعت اسلامی خضدار کے امیر تحریک حق دو خضدار کے قائد مولانا اسلم گزگی نے ایم پی اے کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی خضدار آمد کے موقع پر خضدار کے مسائل پر ہم نے تحریک حق دو خضدار کے عنوان سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیاتھا، پہلے مرحلے میں ٹراما سینٹر کی بحالی اس کے بعد بولانا مائینگ سمیت دیگر مسائل کے لیے مرحلہ وار جدوجہد کا طے پایا تھا، ٹراما سینٹر کی بحالی کے لیے ہم نے 30 جنوری کی تاریخ دی تھی جس کے بعد غیرمعینہ مدت تک کیلیے دھرنا کا اعلان تھا تاہم چار دن قبل ہم سے ایم پی اے صاحب نے رابطہ کیا اور دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی تو ہم نے فیصلہ شوری میں رکھا جہاں ساتھیوں نے یہ طے کیاکہ ایم پی اے سے ایک وقت مانگا جائے اس وقت تک دھرنا موخر کیاجائے اگر اس دوران ٹراما سینٹر مکمل بحال نہیں ہوتا تو پھر دھرنا دیاجائے۔ آج ایم پی اے میریونس عزیز زہری ہمارے ہاں تشریف لائے انہوں نے ٹراما سینٹر کو جلدازجلد فعال کرنے کی یقین کرائی اس کی یقین دہانی پر ہی ہم دوماہ کے لیے دھرنا مؤخر کردیتے ہیں اگر دوماہ میں بھی ٹراما سینٹر فعال نہیں ہوا تو ہم غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں