میمن برادری بزنس کمیونٹی سمیت ہر قسم کے فلاحی و تعمیری سرگرمیوں میں اہم مقام رکھتی ہے،علی نواز بلوچ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما علی نواز بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے موسٹسینئر رہنماؤ ں PPP برطانیہ،کاا یڈیشنل جنرل سکریٹری و ممتاز مزدور رہنماء جناب عمرمیمن صاحب کو میمن برادری کی بین الاقوامی سوشل تنظیم انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن (IMO) کا ریجنل جنرل سکریٹری بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ (IMO) انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن میمن برادری کی بین الاقوامی نمائندہ سوشل تنظیم میں عمر میمن کو ذمہ داری ملنا انکے لیے میمن برادری کی جانب سے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ امر انتہائی مسرور کن بات ہے کہ میمن برادری بزنس کمیونٹی سمیتہر قسم کے فلاحی و تعمیری سرگرمیوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور پاکستان کی سب سے بڑی بزنس کمیونٹی ہونے کے ناطے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرکے ملکی معیشیت کو مستحکم کرنے میں اہم اورکلیدی کردار ادا کرکے ملک و قوم کی خدمت کرتی ہے میمن برادری ایک امن پسند کاسٹہونے کے علاوہ ملک و قوم کو ترقی کے راستے پر مامور کرنے میں ریڑ ھ کیہڈی کی مانند ہے لہذا اس طرح کے بزنس مین پر امن اعلیٰ تعلیم یافتہ باشعور کمیونٹی کی تنظیموں میں ذمہ داریاں ملنا نہ صرف عمر میمن کی مخلصانہ صلاحیتیوں اور قابلیت کی دلیل ہے بلکہ یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے آخر میں علی نوازبلوچ نے امید ظاہر کی کہ عمر میمن ماضی کی طرح IMO میں بھی اپنی بھر پور مخلصانہ صلاحیتیوں سے محنت و جدوجہد کرکے میمن برادری کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرکے ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا بھر پور اور فعال کردار ادا کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں