سلیکٹڈ کپتان نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے سوا کچھ نہیں دیا، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ سلیکٹڈ کپتان کی حکومت میں پیٹرول نے تقریباََون اینڈ ہاف سینچری مکمل کرلی ہیں،جمہوریت پسند وحقیقی سیاسی حکمرانوں پر الزامات لگانے والے سلیکٹڈ کے دور میں چینی 120روپے،پیٹرول 148روپے،گھی 300سے لیکر 400روپے تک فروخت ہورہی ہیں،ملک کو خراب گورننس،مہنگائی،بے روزگاری جیسے مسائل کاسامناہے لیکن سلیکٹڈ کپتان اور اس کا ٹولہ سب ٹھیک ہے کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں،پاکستانی عوامی آئندہ نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کوکامیاب بنائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رکنی میں میر خالد کھیتران اور میر نادر کھیتران کی قیادت میں قبیلے کے ہزار سے زائد افراد کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شمولیتی اجتماع سے میر خالد کھیتران،میر نادر کھیتران،وارث خان اچکزئی،حیدر خان اچکزئی،شاکر محمدحسنی،احمد جان آغا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل جمال شاہ کاکڑ کی رکنی پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا اور ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت خراب گورننس، مہنگائی،بے روزگاری سمیت مختلف مسائل کاسامناہے پیٹرول،ڈیزل،ادویات،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے جس کی وجہ سے لوگ نان شبینہ کا محتاج بن کر خودکشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم صاحب فرماتے تھے جب کوئی چیز مہنگا ہوں تو یہ سمجھ لیں کہ وزیراعظم چور ہیں چینی 50روپے کلو ہوں تو وزیراعظم چور ہیں لیکن آج تو ہر چیز مہنگا ہے چینی کی قیمت 120روپے تک پہنچ گئی ہیں،پیٹرول نے بھی کپتان کی میزبانی میں تقریباََ ون اینڈ ہاف سینچری مکمل کرلی ہے۔ڈالر بھی تیزی سے بڑھ گیاہے،انہوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی بلکہ ملکی معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ دفاع،داخلہ وخارجہ امورز کے علاوہ سی پیک جیسے منصوبے کے تحت ملک میں موٹرویز کی جال بچھا دیں انہوں نے کہاکہ اب عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے میاں محمدنوازشریف کو مضبوط کریں اور ان کے بیانیہ کو مدنظررکھتے ہوئے اپنا حقیقی حق استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنائیں کیونکہ نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) ان تمام مسائل کے خاتمے کا موجب بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں